پشاور(نمائندہ خصوصی)فغانستان میں طالبان حملوں میں6اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے،افغانستان کے صوبہ خوست میں طالبان حملوں میں 4اہلکار ہلاک وزخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق افغان فوجیوں پر صوبہ خوست ضلع موسیٰ خیل میں دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے جبکہ ننگرہار صوبے میں طالبان حملے میں 2اہلکار ہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجووٴں پر صوبہ ننگرہار ضلع غنی خیل میں حملے و دھماکے ہوئے۔دوسری جانب افغان طالبان کے دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت پر صوبہ غور ضلع دولینہ میں 65 اہلکار طالبان سے آملے۔خواجہ گان، سوختہ، نادانک اور سلمین کے علاقوں میں پانچ کمانڈروں کمانڈر ضیاء الدین، کمانڈر فضل احمد، کمانڈر حیات اللہ، کمانڈر محمد اور کمانڈر عبد الولی سمیت 60 جنگجووٴں نے طالبان کے سامنے سرنڈر کرلیا ۔ سرنڈر ہونے والوں نے 50 کلاشنکوف، 2 راکٹ لانچر اور 4 ہیوی مشن گنوں سمیت مختلف فوجی سازوسامان بھی طالبان کے حوالے کردیا۔