جنوبی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی کو اڑا دیا گیا جس نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور3 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کےمطابق دواتوئی پٹونائی میں ایف سی کی گاڑی پرہونے والابم دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس میں لانس نائیک خان وزیر شہید اور 3اہلکارزخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایف سی اسپتال رزمک منتقل کردیا گیاہے۔دوسری طرف فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔