اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )دیامربھاشا،مہمندڈیمز کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ کالاباغ ڈیم پرجب کبھی اتفاق ہوگاوہ بھی بن جائے گا،حکومت چاہے تو قائم فنڈز کو ٹیک اور کر لے،فنڈز اکٹھے کرنا عدالت یا ججوں کا کام نہیں۔انھوں نے یہ ریمارکس پیر کے روزدیے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ دیامربھاشا،مہمندڈیمز کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 4رکنی لارجربنچ نے کی۔