بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 51 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں اگست کے بجلی کے بلوں کی مد میں صارفین سے اضافہ وصول کریں۔

Comments (0)
Add Comment