کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے میں سڑک عبور کرنیوالا راہ گیر گاڑی تلے کچلا گیا،طارق روڈ پر زیر تعمیر عمارت کی چھت سے گر کر نوجوان مزدور جاں بحق ہو گیا، جبکہ شیر شاہ سے معمر شخص کی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مین سپر ہائی وے ڈائیوو بس کے اڈے کے قریب سڑک عبور کرنے والے 25 سالہ محمد آصف ولد محمد یوسف کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔ پولیس کے مطابق مضروب اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ پر مدینہ مسجد کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت سے گر کر18سالہ مزدور زبیر ولد گل حسین گر کر جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق متوفی کا پنجاب سے ہے۔ شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب 65سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچائی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی موت طبعی ہے اور وہ اسی علاقے کا رہائشی ہے۔