کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پولیس اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عملے کی جانب سے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو بے دخل کرکے کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی سپریم کورٹ میں 31 جولائی کو سماعت ہے اور ایک روز قبل دن کے وقت جب صرف عورتیں اور بچے گھروں میں ہوتے ہیں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی شرمناک اور اشتعال انگیز ہے۔