پی ٹی آئی رکن اسمبلی ندیم بارا کا5روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہوائی فائرنگ میں ملوث تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم بارا اور دیگر ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا پروڈکشن آرڈر کے تحت پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا سکیں گے۔ پروڈکشن آرڈر کے تحت تفتیشی ٹیم انہیں پنجاب اسمبلی لانے کی پابند ہو گی۔ندیم عباس بارا پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں تھانہ ہنجروال میں 5 روزہ ریمانڈ پر ہیں۔

Comments (0)
Add Comment