اسلام آباد(نمائندہ امت)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی متفرق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔ درخواست میں مزیددستاویزات جمع کرانے کی اجازت طلب کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت میں دائردرخواست کی کاپی جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست پرکل سماعت کرے گی۔