اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر مند دوست نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ایرانی حکومت نے بھی عمران خان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے عمران خان کو خط کے ذریعے کامیابی کی مبارکباد دی ۔