اعلانات کے برعکس وزیر اعظم ہائوس کو تعلیمی ادارے میں بدلنا مشکل

اسلام آباد (امت نیوز) وزیرِ اعظم ہاؤس کو اس سے قبل بھی تعلیمی ادارے میں بدلنے یا پھر عوامی استعمال میں لانے کے اعلانات ہوتے رہے ہیں لیکن ان پر کبھی عمل نہیں ہوسکا۔پاکستان کے متوقع وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں واقع وزیرِ اعظم ہاؤس کو تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت کے حلقوں میں ایوانِ وزیرِ اعظم کے مجوزہ استعمال کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

Comments (0)
Add Comment