اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھار ت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا اورانتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے بتایا کہ بھار تی وزیراعظم نریندر مودی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین سے خطہ میں امن و استحکام اور ترقی پر گفتگو کی جبکہ انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید گہری ہونے کی امید کا اظہار بھی کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو مل کر دونوں ممالک سے غربت مٹانے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی پیش کش بھی کی۔ عمران خان نے نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد دینے کا شکریہ ادا کیا۔