جشن آزادی ٹینس ٹورنامنٹ 3اگست سے شروع ہوگا

اسلام آباد(امت نیوز)صبح نو ٹوئن سٹیز جشن آزادی ٹینس ٹورنامنٹ 3 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ٹینس کورٹس میں شروع ہوگا۔ سات روزہ ٹینس ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ، راولپنڈی اور گرد و نواح کے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز ، لیڈیز سنگلز ، جونئیرز انڈر۔18 ، انڈر۔14 اور انڈر۔10 شامل ہیں اور ٹورنامنٹ کے فائنلز 9 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment