قومی اتھلیٹکس ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کریگی

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ قومی اتھلیٹکس ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، فیڈریشن کھلاڑیوں کی تربیت کے متعلق بہتر طور پرجانتی ہے کہ کھلاڑیوں کو کس طرح ، کس وقت اور کس جگہ پر تربیت کروانی ہے۔ گذشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 18 مرد اور دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں مرد کھلاڑیوں میں گوہر شہباز، لیاقت علی، تنویر عباس، عزیر رحمن، عبید علی، محمد شہباز، نوکر حسین، ندیم عباس، مظہر علی، عمر سعادت، اسد اقبال، اسد الرحمن، محبوب علی، محمد اکرام، رمیض جاوید، محمد ندیم، صدام علی اور ارشد ندیم شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رابعہ عاشق، ماریہ مراتب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ محمد اصغر گل کررہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment