اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز میں قومی ٹیم کو ایک ہفتہ قبل بھجوانے کیلئے حکومت سے مدد مانگ لی ہے، گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو قومی ہاکی ٹیم کے دستہ کو 10 اگست کو ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جکارتہ انڈونیشیا بیجھنے کی درخواشت کی ہے تاکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی جکارتہ انڈونیشیا میں موسمی آب و ہوا کو کے مطابق پریکٹس میچز کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح بیجھنے سے قومی ٹیم کے میڈل حاصل کرنے کے اچھا موقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی پرانی کھیل کے میدان میں خامیوں پر قابو پایا جاسکے، 18 رکنی قومی ٹیم میں عمران بٹ، محمد فیصل قادر اور جنید منظورشامل ہیں۔