نیمار نے جان بوجھ کر گرنے کی غلطی کو تسلیم کر لیا

لندن (امت نیوز)اسٹار برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر نے میچز کے دوران انجری کا ڈرامہ کرنے کے الزامات اور تنقید کو تسلیم کیا ہے کہ وہ مایوسی کے عالم میں ایسا کر جاتے ہیں اور اس کیفیت سے نمٹنے کے لیے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عالمی کپ کے دوران انجری کے حد سے زیادہ ڈراموں اور جان بوجھ کر ڈائیو مارنے جیسی حرکتوں پر نیمار کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم ان کی یہ کاوشیں بھی برازیل کو عالمی کپ میں فتح دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے اسپانسر جلیٹ کی ایک تشہیری ویڈیو کے دوران نیمار نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور کہا کہ وہ اس رویے سے چھٹکارا پانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment