لاہور(امت نیوز) ایف ایف نیشنل انڈر ۔19 ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ (آج) بدھ سے لاہور میں شروع ہو گی جس کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سید فیصل صالح حیات کے مطابق فٹ بال فیڈریشن مردو کے ساتھ ساتھ خواتین فٹ بالر کیلئے بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کر رہی ہیں اور اسی مقصد کیلئے ڈومیسٹک سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں خواتین فٹ بال کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے قومی سطح پر سال بھر کے دوران مختلف سرگرمیاں شیڈول کی گئی ہیں، تربیتی کیمپ میں منتخب پلیئرز کو ہرممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، امید کرتے ہیں کہ پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم پہلے سے کہیں زیادہ تیزی کی ساتھ ترقی کی منازل طے کرے گی۔ پی ایف ایف ایف کے ترجمان کے مطابق سٹی سکول گرائونڈ پر شیڈول انڈر ۔19ویمنر فٹ بال چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، ریجنز اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان کی ساتھ کلبز ماڈل ٹائون، کراچی ککرز، ینگ رائزنگ سٹار راولپنڈی، ایبٹ آباد واریئرز، کراچی ویمنز کلب، سٹار کلب میرپور خاص اور ینگ رائزنگ سٹار لیہ کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔