ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر مریض مایوس واپس لوٹتے رہے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پمز کے کارڈیک سینٹر منتقلی کے بعد سینٹر میں داخل دیگر مریض خوار ہو تے رہے ۔سارا سارا دن انتظار کے باوجود مریضوں کو دیکھنے کے لیے کوئی ڈاکٹر نہیں آیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کارڈیک سینٹر کے سنیئر ڈاکٹروں کی ڈیوٹی میاں نواز شریف کے ساتھ لگنے کے باعث منگل کے روز کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔ دور دراز علاقوں سے چیک اپ کیلئےآئے درجنوں مریض سارا دن کارڈیک سینٹر میں انتظار کے بعد مایوس گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔ عملے کا کہنا ہے کہ سینئر ڈاکٹروں کی ڈیوٹی میاں نواز شریف کے علاج معالجے اور نگرانی پر لگنے کے باعث دن کے اوقات میں کوئی ڈاکٹر دستیاب نہیں۔

Comments (0)
Add Comment