کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے کی کمی ہوگئی ہے اور ڈالر 121روپے پر آگیا ہے،انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو 123 روپے سے ڈالر کی خرید و فروخت کا آغاز ہوا۔ دوران ٹریڈنگ ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہوگئی جس کے نتیجے میں انٹربینک ریٹ 121 روپے ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں دوران کاروبار ڈالر کی قیمت خرید 121 روپے پر رہی جبکہ فروخت کنندگان سے 115 روپے کے حساب سے ڈالر خریدے گئے،فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے خریدار موجود نہیں اور فروخت کنندگان کا دباؤ ہے، اگر انٹربینک کی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا تو اوپن مارکیٹ میں بھی اسی تناسب سے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوگی،25 جولائی کو منعقدہ عام انتخابات کے بعد 6 روز سے پاکستانی روپے میں مستقل بنیادوں پر استحکام آرہا ہے۔ الیکشن سے قبل ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 130 روپے تک پہنچ گئی تھی۔