راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برازیل کے ہم منصب نے راولپنڈی میں ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ایڈمایر سوبرینو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔