اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور وزرا کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنس کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگیا۔ریفرنس میں شامل تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے پرریفرنسز ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے۔ابتدائی سماعت کے بعد ریفرنس میں نامزد ملزمان کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے علاوہ سابق وزیر لیاقت جتوئی، اسماعیل قریشی اور سابق سیکرٹری شاہد حامد بھی ملزم نامزد ہیں۔یہ ریفرنس نیب راولپنڈی نے دائرکیاہے۔