کس نے کہا آزاد؟-بھاگو جہانگیر آرہا ہے- سوشل میڈیا کے دلچسپ تبصرے

کراچی(امت نیوز) وفاق میں گیم نمبر مکمل کرنے اور تخت لاہورپر قبضے کیلئے بے چین تحریک انصاف نے گھوڑوں کی خریداری تیز کردی۔ اس ضمن میں سب سے اہم کردار عمران خان کی بڑی اے ٹی ایم جہانگیرترین کا ہے ۔جن کے طیارے ملک بھر میں اڑان بھرتے اور آزادامیدوارگھیر گھار کر بنی گالا پہنچارہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے خریدوفروخت کےا س عمل پر ایسی میمیز بناکر شئیر کردیں کہ پی ٹی آئی کے حامی منہ چھپاتے پھر رہے ہیں جبکہ عام شہری محظوظ ہورہے ہیں۔سب سے مشہور میمی شہرہ آفاق ہالی ووڈ مووی ٹرانسپورٹر سے متعلق ہے جس کے پوسٹر پر ترین کے پیچھے عمران خان دکھائی دے رہے ہیں اور لکھا ہے کہ ٹرانسپورٹر نے اپناکام مکمل کرلیا، دیکھنا ہے کہ ان کا اگلا مشن کیا ہوگا؟” جسٹس وجیہ الدین “ کے نام سے بنے اکاؤنٹ پر جاری تصویر میں جہانگیر ترین گنے کے کھیت میں موجود کہہ رہے ہیں کہ” باہر آجا میں تینوں ویکھ لیا اے “ اسی طرح کی دوسری تصویر پر لکھا ہے ” ایتھے چیک کر کوئی آزاد امیدوار ہے “ ۔فریحہ نامی ٹویٹر صارف نے جہانگیر ترین کی فون سنتے ہوئے تصویر کے ساتھ پنجابی فلموں کا ڈائیلاگ لکھا کہ ” کی مطلب نئیں من ریا ؟ چک کے لے آؤ “کچھ صارفین نے جہانگیر ترین کو سیارے ” مریخ “ پر پہنچا دیا اور کہا کہ ” بریکنگ نیوز ، مارز پر بھی آزاد امیدوار مل گئے ہیں “۔سنجے دت کی معروف فلم ” منا بھائی “ کے دلچسپ کردار سے منسوب میمی میں ” سرکٹ “ کہہ رہاہے کہ ” بھائی آپ پی ایم شپ پر فوکس کرو ، رکن قومی اسمبلی اپن لے کر آتا ہے ۔“پاناما کیس میں ” گاڈ فادر “ کی باز گشت سوشل میڈیا پر کافی سنائی دی۔ فلم کا ایک اور مشہور ڈائیلاگ زیر گردش ہے کہ ” میں اسے ایسی پیشکش کرنے جارہاہوں جسے وہ مسترد نہیں کر پائے گا ۔“اریان اور عبدالرحمن نامی صارفین نےلکھا کہ ” میں بھی چاہتاہوں کہ کوئی میری طر ف ایسے دیکھے جیسے جہانگیر ترین آزاد امیدواروں کی طرف دیکھتے ہیں ۔“ ایک تصویر میں کھلکھلاتے عمران خان جہانگیر ترین کی طرف اشارہ کرکے کہہ رہے ہیں کہ ’کل مجھے کال کر کے کہتا ہے خان صاحب آپ بھی آزاد امیدوار ہیں۔ یارکوئی ترین کو سمجھاؤ کہتا ہےکہ ”کہو تو بھٹو کو کل حاضر کردوں “چند اور دلچسپ میمیز ذیل میں درج ہیں۔،’دودھ مانگو کھیر دیں گے۔ آزاد امیدوار مانگو خرید لیں گے‘،’یہ کار کی ڈگی سے تین آزاد امیدوار نکال لینا‘ ’ایک خاتون کی آواز آئی میں ایک مضبوط اور آزاد خاتون ہوں جو۔۔۔۔ جہانگیر ترین سنتے ہی بولے کس نے کہا آزاد۔‘ ’کیا آپ پنجاب سے آزاد امیدوار ہیں؟ جواب: جناب میں کوئٹہ سے ایک رکن قومی اسمبلی ہوں مجھے تو بخش دیں۔‘ناسا نے اعلان کیا آزاد امیدوار مریخ پر ملا ہے۔ پانچ منٹ بعد جہانگیر ترین وہاں پہنچا ہوا تھا۔ کار میں ٹھسے 10 افراد دروازہ کھلنے پر یکے بعد دیگرے گرتے دکھاتی وڈیو کا کیپشن کچھ اس طرح ہے کہ جہانگیر ترین آزاد امیدوار بنی گالا پہنچاتے ہوئے۔ گھر سے نکل کر فرار ہوتا شخص کہہ رہا ہے کہ بھاگو۔جہانگیر ترین آرہا ہے۔جہاز میں لیپ ٹاپ دیکھتے ترین کی تصویر پر کیپشن تھا آزاد امیدوار ٹریس کرتے ہوئے۔درخت کے پیچھے چھپے بچے کی تصویر جاری کرنے والے صارف علی عارف نے لکھا۔آزاد امیدوار ترین سے چھپتے ہوئے۔ عمران خان اور نعیم الحق کی پرانی تصویر کا کیپشن تھا کہ جہانگیر سے کہو سارے پیسوں سے امیدوار نہ خرید لینا، ابھی شیروانی بھی لینی ہے۔

Comments (0)
Add Comment