گورنر -وزیراعلیٰ ہاؤس ملازمین کے اسپیشل الاؤنسز ختم

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی نگراں حکومت نے گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کے الاؤنسز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل الاؤنسز ختم کرنے کی سمری نگراں وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی گئی۔ محکمہ خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ ملازمین کے درمیان تفریق ختم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment