جسٹس شوکت دوران سماعت خاموش-مسلسل تسبیح پڑھتے رہے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )جسٹس شوکت صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں اپنے خلاف ریفرنس کی کھلی عدالت مین سماعت کے دوران خاموشی اختیار کیے رکھی اور صرف ایک با راٹھ کر اپنے وکیل حامدخان کے کان میں کوئی بات کہی اور پھر خاموشی سے سماعت کے آخر تک اپنی نشست پر بیٹھ رہے اور اس دوران وہ مسلسل تسبیح پڑھتے رہے ۔دوران سماعت وکلاء کی ایک بڑی تعداددوسرے د ن بھی موجودرہی اور سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیے گئے تھے عدالت میں سیٹوں پر موجودوکلاء کی ہرقطار میں پولیس کے جوانوں کوڈیوٹی پر مقررکیاگیاجودوران سماعت کسی کوبھی آگے جانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔

Comments (0)
Add Comment