اٹارنی جنرل خالد جاوید نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (امت نیوز) اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خالد جاوید ایک سے دو روز میں استعفی حکومت کو بھجوا دینگے۔خالد جاوید کاکہناہے کہ انہیں نگران حکومت نے تعینات کیا تھا۔ نئی حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ کسے تعینات کرتی ہے۔یادرہے کہ جنرل اشتر اوصاف کے مستعفی ہونے کے بعد خالد جاوید کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment