چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کل جماعتی کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مستردکرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں شفاف انتخابات ہوئے ہیں تاہم تمام انتخابی امیدوار نتائج کو تسلیم کریں۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز میں ہوئے، امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے گئے۔

Comments (0)
Add Comment