کل کا ڈاکو آج کا بھائی۔ پرویز الٰہی،پرویز الٰہی۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ”کل کا ڈاکو آج کا بھائی ،پرویز الٰہی پرویز الٰہی“ ہمیں ایسی حکومت کی خواہش نہیں جس میں خریدوفروخت ہو۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان بڑی خوشی سے پی ٹی پر آ کر کہہ رہا ہے کہ وہ خاتون جو پانچ بچوں کی ماں ہے وہ خاتون اول بن چکی ہے۔ میں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے ،میری درخواست چیف الیکشن کمشنر کے پاس پڑی ہے، جس کا حق بنتا ہے کہ قانون کے اندر اس کی گنتی نہیں کی جا رہی۔

Comments (0)
Add Comment