اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی لندن جائیداد ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد میں نگران حکومت ناکام ہو گئی۔ تین ہفتے گزرنے کے باوجود وزارت خارجہ کولندن فلیٹ ضبط کرنے کے لئے کارروائی کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔وفاقی حکومت کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ کے چاروں اپارٹمنٹس ضبط کرنے کا حکم دیا تھا ۔اس کے باوجود نگران حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ کولندن فلیٹ ضبط کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔ احتساب عدالت نے وفاقی حکومت کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نیب آرڈیننس کے سیکشن 10 اے کے تحت ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئی حکومت نوازشریف کےلندن فلیٹس ضبط کرنے کےفیصلے پرعملدرآمد کرائے گی۔