کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)با کمال لوگوں کی لا جواب سروس کا کوئی جواب نہیں۔ ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 تین دنوں سے فنی خرابی کا شکار ہے۔2 سو زائد مسافروں کو ٹورنٹو کے ہوٹلز میں ٹھہرایا گیا ہے اوراخراجات پی آئی اے اٹھارہی ہے۔نجی ٹی وی مطابق، ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784کو فنی خرابی پیش آگئی۔ خرابی کے باعث پرواز پچپن گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔مسافروں کی واپسی میں مزید تاخیر متوقع ہے۔ کیونکہ طیارے کی فنی خرابی تاحال دور نہیں کی جاسکی ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ طیارہ ٹھیک ہوتے ہی مسافروں کو روانہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں سال قومی ائیر لائن کا نقصان45ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔