رسالپور(نامہ نگار)نوشہرہ میں سفاک شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم گل مست خان نے اپنی بیوی کو گھریلو ناچاکی پر گولیاں مار کر قتل کردیا۔لواحقین نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ڈی پی او نوشہرہ کے دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔