شمالی وزیرستان میں 2قبائلی مشران قتل

بنوں (نمائندہ امت)شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح ا فراد کی فائرنگ سے دو قبائلی مشران جاں بحق ہو گئے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقہ تپی میں ملک سلام اور ملک نیاز پید ل جا رہے تھے کہ بائی پاس کے قریب راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ہسپتا ل میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے مقامی عمائدین کے مطابق دو نوں جرگہ کے اہم رکن تھے جو علاقائی مسائل کیلئے بلائے جانے والے ہر جرگہ میں کر دار ادا کیا کرتے تھے ۔

Comments (0)
Add Comment