ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ امت)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں خانی شریف کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا خانی شریف میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں تھانہ پرواکے پراسیس سیل کے اہلکار غلام عباس ولد امیر حسین سکنہ جھوک ربنواز اورڈی ایس بی کے اہلکار محمد بشیرولد احمد حسین سکنہ گرہ سانگھی شامل ہیں جو اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پرڈی پی او ظہوربابرآفریدی ،تحصیل ناظم پروا سردار امتیاز بلوچ، سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔