ہنر مندنوجوانوں کو یورپ میں بھی نوکریاں ملیں گی-ذوالفقار چیمہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایگزیکٹو ڈائریکٹرنیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ فنی ہنر مندی ملک کی اہم ترین ضرورت ہے ، جس سے نہ صرف قوم کی تقدیر بدلے گی بلکہ ہر شخص کو باعزت روزگار بھی ملے گا۔پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں کو یورپ اور آسٹریلیا میں بھی نوکریاں ملیں گی۔وہ این ای ڈ ی یونیورسٹی میں نیوٹیک کے توسط سے چلنے والے مختلف کورسز میں زیرِ تربیت طلبہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے نیوٹیک کے ساتھ ملکر مزید کورس کرانے کا بھی عندیہ دیا۔ذوالفقار چیمہ نے ہنر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر نیوٹیک نے سکلٹن کا بھی دورہ کیا اور زیر تربیت طلباء و طالبات سے بات چیت کی۔

Comments (0)
Add Comment