میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات میں طالبات بازی لے گئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے (ایس ایس سی ) پارٹ ٹو جنرل گروپ ریگولر و پرائیوٹ اور خصوصی طلبہ سال دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2018کے نتائج کا اعلان کردیا ہے یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pkاور ایس ایم ایس سروس 8583پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں نتائج کے مطابق جنرل گروپ میں اقرا حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول بلاک Bنارتھ ناظم آباد کی صبیحہ زوحہ نے 89.64فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی ، سی بی اینڈ برارہائی گرلز اسکول غازی صلاح الدین روڈ بلاک 7/8کی مدیحہ نے 89.17فیصد نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ ڈی ایم سی گرلز اسکول شہید ملت روڈ کی لائبہ اطہر نے 88.70 فیصد نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مزید براں خصوصی طلبہ کی پہلی اور دوسری پوزیشنیں ابسا اسکول ڈی ایچ اے کورنگی روڈ نے حاصل کیں، جن میں خضر اظفر نے 86.11فیصد نمبر کے ساتھ پہلی ، علینہ گل قادری نے 85.64فیصد نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ دیو اسکول گلشن اقبال بلاک 3محمد حزیفہ قریشی نے 83.29 فیصد نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کی باقاعدہ تقریب کا اہتمام سائنس کا رزلٹ آنے پر کیاجائے گا۔ جنرل گروپ میں 21683جس سے 13538 طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 62.44فیصد رہا۔ اسی قوت سماعت و گویائی سے محروم خصوصی امیدواروں میں126امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کرکے 126نے ہی کامیابی حاصل کی نتائج میں کامیابی کا تناسب 100فیصد رہا۔

Comments (0)
Add Comment