کیریبین لیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں دو اہم تبدیلیاں

کنگسٹن (امت نیوز) رواں ماہ شیڈول کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، سلو اوور ریٹ کی بناء پر ٹیم کے نیٹ رن ریٹ میں کٹوتی کی جائے گی جبکہ سپر اوور کی صورت میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہو گا۔ کیریبین پریمیئر لیگ 8 اگست سے شروع ہو گی۔ ٹورنامنٹ آپریشنز ڈائریکٹر مائیکل ہال نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ہر سال کوشش ہوتی ہے کہ پلیئنگ کنڈیشنز کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو شفاف بنائیں تاکہ شائقین مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، ایک ٹیم کے پاس اوورز مکمل کرانے کیلئے 85 منٹس کا وقت ہو گا، سلو اوور ریٹ کی بناء پر نیٹ رن ریٹ میں کٹوتی کی جائے گی، اگر ایک اوور شارٹ ہوا تو اس ٹیم کے نیٹ رن ریٹ سے 0.05 پوائنٹس کی کٹوتی کر لی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment