حساس ادارے کیخلاف الزامات پر جسٹس شوکت کو نوٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل نے حساس ادارے کیخلاف الزامات عائد کرنے پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے خفیہ ایجنسی کی عدالتی معاملات میں مداخلت کے بیان پر اسلام آبادہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو 28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جسٹس شوکت صدیقی کی تقریرکے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے ان کی تقریر کا نوٹس لیا تھا ۔

Comments (0)
Add Comment