اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون پرویزخٹک نے انتخابی مہم کے دوران غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن سےغیرمشروط معافی مانگ لی۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضاکی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے انتخابی مہم کےدوران پرویزخٹک کی غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے معاملے کی سماعت کی۔