منڈی میں امن ہے-رش بڑھنے پر اضافی نفری تعینات ہوگی-تھانیدار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر مویشی منڈی ملیر سٹی تھانے کی حدود میں آتی ہے۔ایس ایچ او انسپکٹر شوکت اعوان کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری اور وصولیوں کے حوالے سے ایس ایس پی ملیر انکوائری کررہے ہیں اور 10 اگست کو مکمل رپورٹ دیں گے۔اس کے بعد جو عدالتی حکم ملے گا۔اس کے مطابق کارروائی کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ملیر منڈی میں امن و امان کی فضا ہے ۔جب خریداروں کا رش بڑھتا ہے اس دوران لوٹ مار اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوجاتا ہے۔اس دوران کمانڈوز کی نفری اضافی منگوا کر لگائی جاتی ہے۔ جبکہ آئی جی سندھ کی ہدایت پر منڈی کا سیکورٹی پلان تیار کرکے نفری لگائیں گے تاحال گشت زیادہ کردیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment