اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج جمعرات کو سنایا جائے گا سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ 11جولائی کو محفوظ کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے آج طلال چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔