کراچی (پ ر) الیکشن کا ڈرامہ پوری قوم کے سامنے آشکار ہوگیا۔ نواز شریف کی خلائی مخلوق والی بات اب سچ ثابت ہوگئی ہے۔ پہلے بھی پرویز مشرف جیسے ڈکٹیٹر کے خلاف بھرپور اور کامیاب احتجاج کیا تھا۔ اب بھی قیادت کے حکم پر کارکنان میدان میں آنے کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر مرکزی کونسل و صدر پی ایس 94 چوہدری زمرد چوہان نے یوسی دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ایک لاڈلے اور اسکے ساتھیوں کو جتوانے کیلئے دھاندلی رات کے اندھیرے میں کی گئی۔ نواز شریف کا بیانیہ سچ ثابت ہوچکا۔ محمد نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھجوایا گیا۔ کارکن متحد ہیں اور احتجاجی تحریک کیلئے قیادت کے حکم کا انتظار کریں۔