کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری میں ناکام انتخابی مہم کے نگراں نبیل گبول پارٹی چیئرمین بلاول زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کےغضب سے بچنے کیلئے پارٹی کو این اے 246 کی الیکشن رپورٹ پیش کیے بغیر ہی خاموشی سے نجی دورے پر مسقط روانہ ہوگئے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے امت کو بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں نبیل گبول کے غیرسنجیدہ رویے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔