ملک میں مہنگائی 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد (ایجنسیاں ) ملک میں مہنگائی 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ وفاقی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیل، اشیائے خورد و نوش میں ہوشربا اضافہ ہوا جبکہ سب سے زیادہ بس کرائے 49 فیصد تک بڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ شماریات نے سال2018 کے دوران مہنگائی میں اضافے کے اعداد وشمار جاری کردئیے ہیں،جن کے مطابق جولائی میں 0.94 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی 5.21 سے 5.83 فیصد پر جا پہنچی ہے جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 4سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے ۔رواں سال بسوں کے کرایوں میں سب سے زیادہ 49فیصد اضافہ ہوا۔ محکمہ شماریات کے مطابق آلو9.40فیصد، پیاز6.5فیصد اور ادرک 6.42فیصد مہنگا ہوا جبکہ چینی کی قیمت میں3.24فیصد،آٹا 2.40فیصد اور گھروں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment