کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈی جی سی اے اے نے اسکردو واقعے پر سینئر افسران پر مشتمل بورڈ تشکیل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ایئر سفاری کے باعث پرواز میں تاخیر اور اسکردو ا یئر پورٹ پر مسافروں کو سہولیات نہ ملنے پر نیب اور سپریم کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد ڈی جی سی اے اے نے سینئر افسران پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا ہے ،جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسکردو ایئر پورٹ کو کس طرح مسافروں کے لئے بہتر بنایا جا سکتا ہے اور اس کیلئے اس ایئر پورٹ پر کیا اقدامات کرنے ہوں گے ۔ بورڈ ارکان کو 7 روز میں رپورٹ ڈی جی سی اے اے کو پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔