عمران کی خواہش ہے کہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی بنوں- پرویز الٰہی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران نے خود خواہش ظاہر کی تھی کہ میں پنجاب میں رہوں تو اسپیکر بنوں ۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ آپ کی خواہش کا احترام کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ میں فارورڈ بلاک کے سوال پر پرویز الہٰی نے کہا کہ ابھی تو کام شروع ہوا ہے ۔اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا انتظار کرلیں،فارورڈبلاک بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان کو ناکام کرناچاہتے ہیں لیکن یہ لوگ خود ناکام ہوں گے۔اور عمران کامیاب ہوکر دکھائے گا۔

Comments (0)
Add Comment