اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان کے متوقع وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے۔ ہائی کمشنر نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔