کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ فرار ہونے والا حملہ آور ایف سی اہلکار کی فائرنگ میں مارا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہزارگنجی سبزی منڈی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ کے رہائشی راز محمد ترین کو قتل کردیا ،واقعہ کے بعد حملہ آور فرارہورہاتھاکہ اس دوران ایف سی اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی جس پر ایف سی اہلکار نے حملہ آور کو گولیاں کر ہلاک کردیاہے اور ایک پستول بھی برآمدکرلی جسے شالکوٹ پولیس کے حوالے کردیاگیاہے ۔