ڈھاکہ(امت نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ طے شدہ شیڈول کے تحت بنگال ٹائیگرز نے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چوہدری کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام نے ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلنے کے سلسلے میں ہم سے رابطہ کیا تھا، ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد ہم نے انہیں جواب دیا کہ ہماری ٹیم ابھی فلڈ لائٹس میں پانچ روزہ کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار نہیں۔