واشنگٹن(امت نیوز) جوہانا کونتا، وکٹوریہ آزارینکا اور ہیتھر واٹسن فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سلیکون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہرہ آفاق امریکن کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کو 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، وکٹوریہ آزارینکا نے بوندا رینکو کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، برطانوی کھلاڑی ہیتھر واٹسن بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے امریکن کھلاڑی کلیری لیو کو شکست فاش سے دوچار کیا۔