کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن میں سابق سالے کا قاتل ورثا کو قتل کی دھمکیاں دینےلگا ۔مقتول 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور شیرخوار بیٹی کا باپ تھا۔مقتول لے والد شیرمحمد نےامت سے کوبتایا کہ وہ ریٹائرڈفوجی ہے اور میرامقتول بیٹا محمد علی گھر کا واحد کفیل تھا۔4 ماہ قبل میری بیٹی سکینہ نے اپنے شوہر عاشق لاشاری سے خلع لی تھی ، جس کے بعد سےوہ ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا اور اس نے ہمارے گھر کی دہلیز پر تین گولیاں اور ایک نقلی پستول بھی رکھی تھی اور ہمیں فون کرکے بیٹے ، بیٹی اور میری بیوی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں ۔ہم نے کئی مرتبہ پولیس کو بھی اطلاع دی لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی ۔