صوابی( این این آئی ) علاقہ تھانہ یار حسین کے گاؤں ارمل ڈھیری میں درندہ صفت نوجوان نے اپنی رشتہ دار نو سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ کے بعد پھانسی دے کر قتل کر دیا ۔ یار حسین پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیااور اعتراف جرم کر لیا۔ مسماة( ر)زوجہ خطاب گل نے تھا نہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی نو سالہ بھتیجی عمیرہ دختر شاہد علی جو کہ اپنی والدہ کے ہمراہ حال ہی میں کراچی سے یہاں ان کے گھر آئی تھی۔