نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک جاں بحق

ٹانک (امت نیوز ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ کرامت اللہ گھر سے نکلے تھے کہ مین بازار کے قریب انہیں گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment